ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’پہلے علاج کی کمی، اور اب حکومت کا ظلم‘ کورونا متاثرین کو مالی مدد دینے سے انکارپر راہل گاندھی برہم

’پہلے علاج کی کمی، اور اب حکومت کا ظلم‘ کورونا متاثرین کو مالی مدد دینے سے انکارپر راہل گاندھی برہم

Tue, 22 Jun 2021 10:56:40    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)ہندوستان میں کورونا کا قہر تھوڑا کم ضرور ہوا ہے، لیکن ہنوز اس کی دہشت جاری ہے۔ کورونا سے لاکھوں لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں پر مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں داخل ایک حلف نامہ میں کہا کہ ان کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے کا معاوضہ نہیں دیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ میں مرکز کے جواب کو لے کر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔راہل گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”زندگی کی قیمت لگانا ممکن نہیں ہے۔ سرکاری معاوضہ صرف ایک چھوٹی سی مدد ہوتی ہے، لیکن مودی حکومت یہ بھی کرنے کو تیار نہیں ہے۔“ ساتھ ہی راہل گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ”کووڈ وبا میں پہلے علاج کی کمی، پھر جھوٹے اعداد و شمار اور اوپر سے حکومت کا ظلم۔‘

واضح رہے کہ کورونا انفیکشن کے سبب مرنے والے لوگوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کی عرضی پر سپریم کورٹ نے مرکز سے جواب مانگا تھا۔ مرکز نے کہا تھا کہ کووڈ کے متاثرین کو 4 لاکھ روپے کا معاوضہ نہیں دیا جا سکتا ہے، کیونکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون میں صرف زلزلہ، سیلاب اور قدرتی آفات پر ہی معاوضے کی سہولت ہے۔


Share: